چینی بحریہ کے 36 جوانوں کی اجتماعی شادی

mass wedding of 36 soldiers Chinese navy
mass wedding of 36 soldiers Chinese navy

:بیجنگ

چین میں اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی بحریہ کے 36 جوان اور آفیسرز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

چینی نیوز ویب سائٹ سی ٹی جی این کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے زیجیانگ کے شہر زوشان میں جنگی جہازوں کے بیڑے پر منعقد کی جانے والی اس اجتماعی تقریب میں بحریہ کے 36 فوجی اور دیگر آفیسرز نے اپنی دُلہنوں کا زندگی بھر ساتھ نبھانے کا عہد کیا۔

Chinese Navy marriage

جوڑوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دلہنوں نے روایتی سفید لباس زیب تن کیے جبکہ دلہا اپنے سفید یونیفارم میں نظر آئے۔

Chinese Navy marriage

وسیع پیمانے پر منعقد کی گئی اس شادی کی اس تقریب میں نئے نویلے شادی شدہ جوڑوں کے والدین کے علاوہ دیگر آفیسرز سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تقریب سے لطف اندوز ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here