گوادر کے ہوٹل پر حملے میں شہید نیوی اہلکار محمد عباس سپردخاک

Martyred Muhammad Abbas Khan buried with full honours in Haripur
Martyred Muhammad Abbas Khan buried with full honours in Haripur

گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک بحریہ کے اہلکار محمد عباس خان  کو ہری پور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شہید محمد عباس خان نے پی سی گوادر میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ شہید محمد عباس کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے ہری پور میں سپردخاک کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ قومی دفاع کے لیے شہداء کی عظیم قربانیاں لائق تحسین ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گوادر میں پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں نیوی اہلکار سمیت 5 افراد شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں ہوٹل کے 4 ملازمین اور ایک نیوی اہلکار شامل تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here