چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گاڑی پرایک شخص نے جوتا پھینک دیا

man threw a shoe on PTI Chairman Imran Khan's car
man threw a shoe on PTI Chairman Imran Khan's car

:گجرات

ملک میں سیاستدانوں پرجوتے پھینکنے کاکلچرپھیلنے لگا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی پرایک شخص نے جوتا پھینک دیا،جس پرپی ٹی آئی کارکنان نے مبینہ شخص کوپکڑکرتشدد کانشانہ بناڈلا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کاقافلہ جب گجرات میں پہنچا توعمران خان پرایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔پی ٹی آئی کارکنان نے متعلقہ شخص کوپکڑ خوب تشدد کانشانہ بنایا۔پکڑے گئے شخص پرعمران خان کی گاڑی پرجوتا پھینکنے کا الزام ہے۔مبینہ شخص کوپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نوازشریف پرلاہور میں ایک تقریب کے دوران جوتا پھینکا گیا جبکہ سیالکوٹ میں وزیرخارجہ خواجہ آصف پرسیاسی پھینک دی گئی۔ان واقعات کی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شدید الفاظ میں مذمت بھی کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here