دوران پرواز مسافر کی ٹوائلٹ سمجھ کرایگزٹ گیٹ کھولنے کی کوشش

Man sparks panic on India flight after confusing rear door of plane with toilet
Man sparks panic on India flight after confusing rear door of plane with toilet

بھارتی ایئر لائن کی فلائٹ میں ایک مسافر ٹوائلٹ سمجھ کر ایگزٹ گیٹ کھولنے کی کوشش کرنے لگا۔

رپورٹ کے مطابق گو ایئر کی نیو دہلی سے پٹنا جانے والے پرواز کے دوران ایک مسافر کو ٹوائلٹ جانے کی ضرورت محسوس ہوئی تو کسی فلائٹ اٹنڈینٹ کی مدد لئے بغیرجہاز کے ایگزٹ گیٹ کے پاس پہنچ گیا اور دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے لگا۔

یوں دوران پرواز دروازہ کھولنے کی کوشش پر دیگر مسافر بیحد خوفزدہ ہوگئے تاہم عملے نے بروقت پہنچ کر اس شخص کو پکڑا اور لینڈنگ کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیش کے بعد یہ معلوم ہونے پر کہ وہ پہلی بار جہاز میں سفر کر رہا تھااور غلطی سے ایگزٹ گیٹ کو ٹوائلٹ سمجھ لیا اسے چھوڑ دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here