برمنگھم میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، ایک شخص ہلاک

Man died after storms cause heavy flooding in Birmingham
Man died after storms cause heavy flooding in Birmingham

:برمنگھم

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں طوفانی بارش سے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، بارش کے باعث شہر کے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ ایک 80 سالہ شخص اپنی ہی گاڑی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

شدید بارشوں کے بعد پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا اور گھروں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی ڈوب گئیں۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں 19 سے زائد مقامات پر فلڈ وارننگ جاری کر رکھی ہے۔ شدید بارش سے اسپارک ہل، بورڈزلے گرین ایسٹ، ایجبسٹن اور سیلی اوک کے علاقے زیادہ متاثرہوئے۔

انتظامیہ نے ڈرائیورز کو متاثرہ علاقوں میں گاڑی لے جانے سے اجتناب برتنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ 

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here