’یومِ پاکستان‘ پریڈ میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی ہوں گے

Malaysian PM to be chief guest at Pakistan Day parade: DG ISPR
Malaysian PM to be chief guest at Pakistan Day parade: DG ISPR

:راولپنڈی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کی مناسبت سے بنائے گئے خصوصی ملی نغمے ’پاکستان زندہ باد‘ کا پرومو جاری کردیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان کے لیے تیار کیے گئے خصوصی ملی نغمے ‘پاکستان زندہ باد‘ کا پرومو ٹوئٹر پر شیئر کیا اور یوم پاکستان کی تقریب ’پاک ڈے پریڈ‘ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد مہمان خصوصی ہوں گے۔

جب کہ آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسن اوف، بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوں گے۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ ’ پریڈ میں آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے بھی شریک ہوں گے جب کہ آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے۔

اس کے علاوہ پریڈ میں ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے 18 غیر ملکیوں سمیت 127 افراد کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here