مخدوم جاوید ہاشمی کی گاڑی حادثے کا شکار

Makhdoom Javed Hashmi car accident
Makhdoom Javed Hashmi car accident

:ملتان

سیںئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ہے، تاہم وہ اور ان کا ڈرائیور معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی اپنے ڈرائیور کے ہمراہ اپنی نئی گاڑی میں لاہور سے واپس ملتان جا رہے تھے کہ مخدوم رشید کے قریب اچانک ان کی گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کی ڈرائیونگ سائیڈ مکمل طور پر تباہ ہو گئی لیکن جاوید ہاشمی اور ڈرائیور معجزاتی طور پر محفوظ رہے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here