فواد اور ماہرہ کا بھارتی میگزین کیلئے شاندار برائیڈل شوٹ

Mahira, Fawad sizzle on cover of Indian magazine
Mahira, Fawad sizzle on cover of Indian magazine

:ممبئی

ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ کے ذریعے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول ہونے والے فواد خان اور ماہرہ خان نے حال ہی میں بھارتی میگزین کے لیے ایک شاندار برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

میگزین ’برائیڈز ٹوڈے‘ کے لیے فواد اور ماہرہ کا یہ فوٹو شوٹ دبئی کے باب الشمس ہوٹل میں کیا گیا۔

برائیڈل شوٹ کے لیے فواد خان کی اہلیہ و ڈیزائنر صدف کنول کے عروسی ملبوسات کا انتخاب کیا گیا۔

اس فوٹو شوٹ میں فواد اور ماہرہ مختلف انداز میں جلوہ گر ہوئے اور دونوں کو عروسی ملبوسات میں روایتی انداز کے بجائے بولڈ اسٹائل میں تیار کیا گیا۔

مداحوں کی جانب سے اس میگزین فوٹو شوٹ کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

ماہرہ اور فواد ایک ساتھ جلد ہی پاکستانی فلم ’مولا جٹ 2‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گے ۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار بالی وڈ میں بھی جلوے بکھیر چکے ہیں، جہاں فواد فلم ‘خوبصورت’، ‘کپور اینڈ سنز’ اور ‘اے دل ہے مشکل’ جبکہ ماہرہ خان فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کام کرچکی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here