اب طیاروں کو روبوٹ پائلٹ اُڑائیں گے ؟

licensed robotic pilot ready to fly
licensed robotic pilot ready to fly

دنیا میں پہلی مرتبہ کسی روبوٹ نے باقاعدہ پرواز اُڑانے کے لیے لائسنس حاصل کرلیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’آئی این پی‘ کے مطابق روبوٹ اپنی پہلی پرواز امریکی ریاست یوٹاہ میں 9 اگست کو مکمل کر چکا ہے ، یہ کوئی سافٹ ویئر نہیں بلکہ عین انسان کی طرح باقاعدہ روبوٹ ہے جس کے لیے پائلٹ کی سیٹ نکالی گئی ہے اور اس روبوٹ کو وہاں نصب کیا گیا ہے۔

اس آٹو پائلٹ روبوٹ کا پورا نام ’روبو پائلٹ‘ ہے جو باقاعدہ اپنی مصنوعی ٹانگوں سے ہوائی جہاز کا پیڈل دباتا ہے اور ہاتھوں سے اس کی اسٹک قابو کرتا ہے۔

اپنے کمپیوٹرائزڈ بصری سسٹم سے وہ طیارے میں لگے ڈائل، میٹر اور دیگراشیاء کو دیکھتا ہے اور انہیں سمجھتا ہے۔

روبوٹ طیارے کو ٹیک آف کراتا ہے، فلائٹ منصوبے کے مطابق سفر طے کرتا ہے اور کسی انسانی مدد کے بغیر طیارے کو بحفاظت زمین پر اتارسکتا ہے، اس کے لیے انسانی پائلٹ کی نشت کو نکال کر اس پر پورا روبوٹ رکھا گیا ہے۔

ماہرین نے روبوٹ کو ایک ہوائی جہاز پر لگایا ہے اور اس کی کامیاب پرواز کے بعد اس نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن پریکٹکل ٹیسٹ پاس کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ روبوٹ اپنی پہلی فلائٹ سے قبل ایک حادثے سے بھی گزرچکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here