دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی پر سختی سے عمل کا حکم

LHC orders strict implementation of smoking ban at offices, educational institutions
LHC orders strict implementation of smoking ban at offices, educational institutions

:لاہور

ہائی کورٹ نے پنجاب کے سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

 لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔

درخواست گزار وکیل کے مطابق پبلک آفس اور تعلیمی داروں میں سگریٹ نوشی کی جاتی ہے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی سے بچوں کی صحت برا اثر پڑتا ہے اور تعلیمی اداروں‍ میں سگریٹ نوشی کی عادت منشیات میں بدل رہی ہے۔

درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ پبلک آفسز میں تمباکو نوشی کرنے سے بیماریاں پھیل رہی ہے اس لیے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دے۔ ہائی کورٹ نے ڈی جی سوشل ویلفیئر کو بھی کل ذاتی حثیت میں طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے پبلک آفس اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری پنجاب آج ہی میٹنگ کرکے پابندی کے حوالے سے کل تک اداروں کو نوٹسز جاری کریں۔ 

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here