لاہور میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

Lahore police arrested blackmailer by making indecent video of girls
Lahore police arrested blackmailer by making indecent video of girls

:لاہور

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے لڑکیوں سے فیس بک پر دوستی کرکے ان کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لڑکیوں سے دوستی کرکے ان کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت کلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کلیم لڑکیوں سے فیس بک پر دوستی کرتا پھر دوستی کی آڑ میں ان کی نازیبا وڈیوز اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے کلیم کے قبضے سے 3 موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کرلیے ہیں، کلیم سے برآمد ہونےوالے موبائل اور لیپ ٹاپ سے درجنوں نازیبا تصاویر اور ویڈیوز ملی ہیں۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 blackmailer

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور کے علاقے مزنگ میٹرو بس اسٹینڈ سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کرنےوالے ملزم خورشید کو گرفتار کیاگیا تھا۔ جب کہ چند روز قبل ایف آئی اے حکام نےانکشاف کیا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے پنجاب میں بچوں اورلڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ سب سے زیادہ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here