میرے ہیلی کاپٹر استعمال کے حوالے سے کے پی کے حکومت وضاحت دے چکی، عمران خان

KPK government has given a clarification regarding my helicopter usage, Imran Khan
KPK government has given a clarification regarding my helicopter usage, Imran Khan

:پشاور

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت وضاحت کر چکی ہے کہ میں نے کبھی بھی ذاتی یا پرائیویٹ مقاصد کے لیے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نیب کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور امید کرتے ہیں کہ نیب زرداریوں اور شریفوں کی جانب سے سرکاری جہازوں اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کی بھی تحقیقات کرے گا۔

میں بہت خطرناک اور برا ہوں، عمران خان

قبل ازیں ایک صحافی کی جانب سے نیب میں پیشی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں بہت خطرناک اور برا آدمی ہوں۔

خیال رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حکم پر نیب خیبر پختونخوا عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی استعمال میں لانے کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات شاہ فرمان بھی اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ عمران خان نے کبھی بھی ذاتی استعمال کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال نہیں کیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here