خیبرپختونخوا کا گورنر ہاؤس بھی عوام کے لیے کھل گیا

KP Governor House opens door for public for the first time
KP Governor House opens door for public for the first time

:پشاور

گورنر ہاؤس سندھ، مری اور پنجاب کے بعد گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کو عوام کی سیر و تفریح کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں آج کالج کی طالبات نے سیر کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے طالبات کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہا، اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس کی سیر کر رہی ہیں اور خوشی ہے کہ حکومتی مقامات عوام کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔

پہلے مرحلے میں گورنر ہاؤس پشاور میں طالبات کو آنے کی اجازت دی گئی اور آئندہ اتوار سے یہ باقاعدہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here