خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان

Khyber Pakhtunkhwa decides to not announce government's budget
Khyber Pakhtunkhwa decides to not announce government's budget

:پشاور

آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ خیببرپختون خوا پرویز خٹک نے کا کہنا ہے کہ بجٹ نئی آنے والی حکومت کا حق ہے۔

زرائع کے مطابق خیبرپختون خوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2019- 2018 کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاورمیں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جولائی میں عام انتخابات ہونے والے ہیں اور اگست میں نئی حکومت بھی آ چکی ہو گی، ہم سیاسی فائدے کے لئے صرف چند ماہ کا بجٹ پیش نہیں کر سکتے، مرکزی حکومت نے بجٹ دیا تب بھی ہم پیش نہیں کریں گے کیوں کہ مالی سال 2019 – 2018 کا بجٹ پیش کرنا نئی حکومت کا حق ہے۔۔

دوسری جانب پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما سلیم سیف اللہ نے تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گےجس میں انہیں تحریک انصاف کی مکمل معاونت حاصل ہوگی جب کہ  بدلے میرا پورا خاندان پی ٹی آئی کو جنوبی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں تعاون فراہم کرے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here