بنگلا دیش: خالدہ ضیاء کو کرپشن کے ایک اور مقدمے میں 7 سال قید کی سزا

Khaleda Zia sentenced to 7 years in another graft case
Khaleda Zia sentenced to 7 years in another graft case

سابق بنگلا دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کو کرپشن کے ایک اور مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

عدالت کی جانب سے بطور وزیراعظم اپنے اختیارات اور رفاعی فنڈ کے 3 لاکھ 75 ہزار ڈالر کے غیر قانونی استعمال پر 7 سال کی سزا سنائی۔

خالدہ ضیاء کو بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا سخت مخالف سمجھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں بھی خالدہ ضیاء کو کرپشن کے ایک کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جو اس وقت جیل کاٹ رہی ہیں۔

خالدہ ضیاء جیل سے اپنی جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے معاملات چلا رہی ہیں اور جب فروری میں انہیں کرپشن کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی تو ان کے حامیوں نے اس فیصلے کے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here