کترینہ کیف کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں سجا دیا گیا

Katrina Kaif’s wax statue unveiled at Madame Tussauds in New York
Katrina Kaif’s wax statue unveiled at Madame Tussauds in New York

:نیویارک

بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا موم سے بنا خوبصورت مجسمہ مدام تساؤ میوزیم میں سجا دیا گیا ہے۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں موجود مادام تساؤ میوزیم کی جانب سے بذریعہ ٹوئٹ کترینہ کیف کے مومی مجسمے کی تصاویر جاری کی گئیں۔

اداکارہ کے مجسمے کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں کترینہ کا رقص کرتے ہوئے مخصوص مسکراہٹ والا اسٹائل بنایا گیا ہے۔

کترینہ کے مجسمے پر بھارتی روایتی لہنگا پہنایا گیا ہے جیسے وہ اکثر کئی مرتبہ فلموں میں زیب تن کر چکی ہیں۔

Katrina Kaif's statue is placed near Amitabh Bachchan's statue
کترینہ کیف کا مجسمہ امیتابھ بچن کے مجسمے کے قریب رکھا گیا ہے۔ فوٹو: مادام تساؤ میوزیم ٹوئٹر اکاؤنٹ

باربی ڈول کا مجسمہ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے برابر میں سجایا گیا ہے جس کے ساتھ مداحوں نے تصاویر بھی بنوائیں۔

نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں ہالی وڈ کی مشہور شخصیات سمیت بالی وڈ کے سلمان خان، شاہ رخ خان، ورون دھون، ایشوریا رائے بچن اور کرینہ کپور کا بھی مجسمہ سجا ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here