کترینہ اور ورون کی ‘اے بی سی ڈی 3’

Katrina and Varun in 'ABCD3'
Katrina and Varun in 'ABCD3'

:ممبئی

بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار ورون دھون پہلی دفعہ ڈانس فلم ’اے بی سی ڈی 3‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

فلم ’اے بی سی ڈی 3‘ 2013 میں بننے والی فلم ‘اے بی سی ڈی’ کی تیسری فرنچائز ہے جس کی ہدایات ریمو ڈسوزا دیں گے۔

فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف اور ورون دھون سمیت فلم ساز، کوریوگرافر، ڈانسر اور اداکار پرابھو دیوا بھی شامل ہیں۔

فلم کو بھارت کی سب سے بڑی ڈانس فلم قرار دیا جارہا ہے جو 3 ڈی میں منظرعام پر آئے گی۔

حال ہی میں فلم کا ایک ٹیزر ریلیز ہوا جسے اداکار ورون نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں سے شیئر کیا۔

ورون نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘رقص اظہار کے لیے کیا جاتا ہے کسی کو متاثر کرنے کے لیے نہیں’، ساتھ ہی انہوں نے اسے سب سے بڑی ڈانس فلم قرار دیا۔

اپنی ٹوئیٹ میں ورون نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کیا، جو آئندہ برس 8 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی وڈ میں ڈانس فلمیں بن چکی ہیں جن میں ’دل تو پاگل ہے‘، ’آجا نچلے‘ اور ‘رب نے بنادی جوڑی’ شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here