کراچی: بہادر شہری نے اہلخانہ کو لٹنے سے بچا لیا

KARACHI The brave citizen saved the family from returning
KARACHI The brave citizen saved the family from returning

:کراچی

کے علاقے نیو ٹاؤن میں ایک بہادر شہری نے اپنے گھر کے باہر اہلخانہ کو لوٹنے والے ملزمان کا مقابلہ کرکے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق نیوٹاؤن تھانے کی حدود مقبول آباد سوسائٹی میں 2 مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہونے کے لیے گھر کا تالا کھولنے کے لیے باہر موجود 2 خواتین اور ایک مرد کو اسلحہ دکھایا اور خاتون سے زبردستی پرس چھین لیا۔

اسی دوران مذکورہ شہری طالب کے بھائی راغب نے ملزمان کو دیکھ کر اپنے لائسنس یافتہ پستول سے گھر کے اندر سے ان پر فائرنگ کردی، جس پر ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، تاہم ملزمان کی جوابی فائرنگ سے شہری طالب ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

راغب کا کہنا تھا کہ 4 ماہ قبل بھی ان کے گھر ڈکیتی کی کوشش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا تھا، جس پر حکومت کی جانب سے انہیں 50 ہزار روپے کا انعام بھی دیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکھٹا کرنا شروع کردیئے۔

دوسری جانب اہل محلہ نے واقعے کے بعد گلی سے ایک مشتبہ خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مشتبہ خاتون مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی ساتھی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here