کراچی: اسلامیہ کالج بند کرنے کیخلاف طلباء کا شدید احتجاج

Karachi Students protest against closing Islamic college
Karachi Students protest against closing Islamic college

:کراچی

کراچی کے گورنمنٹ اسلامیہ کالج کو سیل کرنے کے حکم کے خلاف طلبہ کا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نیو ایم اے جناح روڈ بند کر دی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

کراچی کے نیو ایم اے جناح روڈ پر کئی دہائیوں سے قائم گورنمنٹ اسلامیہ کالج کو خالی کرائے جانے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور عدالت نے کالج کی عمارت خالی کرا کے 19 فروری کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

عدالتی حکم پر ناظر کالج کو خالی کرانے کا نوٹس لگانے پہنچے تو طلبہ سراپا احتجاج بن گئے اورعدالتی ناظر کو نوٹس لگائے بغیر واپس جانا پڑا۔

طلباء کے احتجاج کے باعث نیو ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔ اس موقع پر حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مذاکرات کے بعد طلباء نے اپنا احتجاج ختم کیا اور پُرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

احتجاجی طلباء کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو اپنے مستقبل سے کھیلنے نہیں دیں گے اور ہر صورت کالج کو کھلا رکھیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here