کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 8 نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ

Karachi: Sindh government plans to set up 8 new prisons in different cities
Karachi: Sindh government plans to set up 8 new prisons in different cities

حکومت سندھ نے صوبے میں 8 نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کا کہنا ہے کہ سندھ بھر کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں جس کی وجہ سے صوبے میں 8 نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی نصرت منگن کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، نوابشاہ، میرپورخاص اور مٹھی میں نئی جیلیں بنائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی شرقی اور غربی میں نئی جیلیں بنانے کی منظوری دی ہے اور کراچی میں نئی جیل کا کام 65 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قمبر شہدادکوٹ میں بھی دو نئی جیلیں بنائی جائیں گی اور پرانی جیلوں میں موجود اضافی قیدیوں کو نئی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ سندھ کے تمام ڈویژن میں خواتین اور بچہ جیل بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوابشاہ اور میرپور خاص میں بچہ اور خواتین جیل جلد کھول دی جائیں گی۔

نصرت منگن نے کہا کہ نئے قانون کے تحت بی اور سی کلاس کے قیدیوں کے لیے ایک جیسی سہولیات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بچہ اور خواتین جیلوں میں قیدیوں کو چارپائی دی گئی ہیں، دیگر جیلوں کے قیدیوں کو بھی چارپائی کی سہولت دینے پر کام جاری ہے۔

آئی جیل خانہ جات نے کہا کہ سندھ حکومت قیدیوں کا ڈیٹا نادرا سے منسلک کرنے پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور وفاق نے رہا ہونے والے قیدیوں پر نظر رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here