کراچی: سیکیورٹی گارڈ نے سرکاری بینک کے لاکرز کا صفایا کردیا

Karachi: Security Guard looted the government bank lockers
Karachi: Security Guard looted the government bank lockers

:کراچی

سرکاری بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے بینک میں ڈکیتی مار کر لاکرز لوٹ لیے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق کراچی کے علاقے گل بہار میں گزشتہ رات سرکاری بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں بینک کے لاکرز توڑ کر قیمتی زیوارت لوٹ لیے گئے۔

پولیس کے مطابق بینک کی سیکیورٹی پر تعینات ایک گارڈ صدام حسین نے رات گئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی اور بینک کی سیکیورٹی پر مامور دوسرے گارڈ کو یرغمال بنا لیا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ملزمان نے بینک کے 26 لاکرز توڑے اور قیمتی زیوارت لے اڑے جب کہ انہوں نےکوئی کیش نہیں لوٹا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کیے گئے زیورات کی مالیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے تاہم تفتیش کے لیے ایک گارڈ کو حراست میں لے لیا جب کہ ملزم صدام کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here