سب مشین گن اور (ایس ایم جی) :جدید اسلحے کے زور پر معصوم شہریوں کو لوٹا جانے لگا

Karachi robbed at submachine gunpoint
Karachi robbed at submachine gunpoint

:کراچی

شہرِ قائد میں سرگرم جرائم پیشہ گروہ ڈکیتی کی کارروائیوں کے نت نئے انداز اپنانے لگے ہیں

گزشتہ دنوں پاک کالونی میں کمپیوٹر رپیئرنگ کی 2 دکانوں میں بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

  سی سی ٹی وی ویڈیو میں 6 ڈاکوؤں کو ہیلمٹ اور کیپ پہنے جدید اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جو کارروائی کرتے ہی فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

2 روز قبل نیو کراچی میں بھی ایس ایم جی بردار ڈکیت گروپ کے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

جدید مشین گنوں کی آسانی سے دستیابی اور ڈکیتی جیسی واداتوں میں آزادانہ استعمال پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

تفتیشی ادارے اس پہلو پر بھی غور کر رہے ہیں کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا یہ جدید اسلحہ اصلی ہے یا لوگوں پر خوف طاری کرنے کے لیے کھلونا بندوقوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here