کراچی: مطالبات کےحق میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

Karachi: Police baton charge and shelling on teachers for demands
Karachi: Police baton charge and shelling on teachers for demands

:کراچی

پریس کلب پر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی بلاول ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔

واضح رہے کہ کراچی کے پریس کلب پر اساتذہ کے احتجاج کو آج گیارھواں دن ہے۔

 آج مظاہرہ کرنے والے اساتذہ نے بلاول ہاؤس جانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے انہیں روکا۔

پولیس کی جانب سے اساتذہ پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

Police arrested several demonstrators
Police arrested several demonstrators

دوسری جانب پولیس نے پریس کلب کے سامنے کی سڑک بھی دونوں اطراف سے بند کردی۔

تاہم اساتذہ کا ایک بڑا گروپ ریگل کے راستے برنس روڈ پہنچ چکا ہے، جہاں سے وہ ٹاور کے راستے بلاول ہاؤس کی جانب جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here