آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی

karachi hot weather
karachi hot weather

:کراچی

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور شہرِ قائد میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر 2 بجے تک شہر میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں دن 12 بجے درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس میں مزید اضافے کا امکان ہے جب کہ شہر میں شمال مغرب سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار  سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 3 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جاری ہیٹ ویو کی لہر  جمعرات تک برقرار رہ سکتی ہے اور جمعہ (25 مئی) سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم راولپنڈی، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

:احتیاطی تدابیر

اگر ہوا نہ ہو تو شہری لو لگنے، ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ہیٹ اسٹروک اُس وقت ہوتا ہے جب انسانی جسم اندرونی درجہ حرارت کو کم رکھنے کے لیے تیزی سے پسینہ خارج کرتا ہے تاکہ جسم کو باہر سے ٹھنڈک پہنچائی جاسکے۔

لیکن پسینے کے اخراج کی صورت میں پیدا ہونے والی پانی کی اندرونی کمی کو فوراً پورا نہ کیا جائے تو پانی اور نمکیات کی کمی کے باعث جسم کا قدرتی کولنگ سسٹم ناکارہ ہوجاتا ہے اور انسان تھکاوٹ، سرسام یا لو لگ جانے جیسے جان لیوا امراض کا شکار ہوسکتا ہے۔

حالیہ گرمی کی لہر چونکہ رمضان المبارک کے دوران آ رہی ہے، لہذا روزے کی حالت میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ بلا ضرورت سائے دار جگہ سے مت نکلیں اور اگر مجبوری میں باہر نکلنا پڑے تو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here