کراچی: تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار، پولیس

KARACHI: Five terrorists arrested from the Teesar Town arrested, police
KARACHI: Five terrorists arrested from the Teesar Town arrested, police

:کراچی

پولیس نے تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق تیسر ٹاؤن سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں عبداللہ عرف حمزہ، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ، درجنوں گولیاں اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی ذہن سازی بھی کرتے تھے، ملزمان کے خلاف دہشتگردی، ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here