کپل شرما نے بھی شادی کا دعوت نامہ دے دیا

Kapil Sharma Shares First Glimpse Of His Wedding Card
Kapil Sharma Shares First Glimpse Of His Wedding Card

بالی وڈ انڈسٹری میں دپیکا اور رنویر کی شادی کے بعد جہاں مداح پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کے منتظر تھے، وہیں بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے بھی اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

کپل شرما نے انسٹاگرام پر شادی کا کارڈ سب سے شیئر کیا اور بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ گنی چتھرا کے ساتھ آئندہ ماہ 12 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

View this post on Instagram

Need ur blessings 😊🙏

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma) on

علاوہ ازیں انہوں نے سب کی نیک تمناؤں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔

کپل شرما اور گنی چتھرا کی شادی کی تقریب 12 نومبر کو بھارتی شہر جالندھر میں ہوگی جب کہ استقبالیہ تقریب 14 نومبر کو امرتسر میں منعقد ہوگی۔

 اس کے علاوہ ممبئی میں بھی 24 دسمبر کو شادی کی استقبالیہ تقریب رکھی جائے گی جس میں فلم انڈسٹری کے ستارے شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ کپل شرما نے اپنی دوست گنی چتھرا کو گزشتہ برس سب سے متعارف کروایا تھا، ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ‘انہیں محسوس ہوتا ہے کہ شادی ان کی زندگی میں بڑی اور مثبت تبدیلی لائے گی’۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here