کابل: مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی پر مسلح افراد کا حملہ

Kabul Attack at Martial Fahim Military Academy
Kabul Attack at Martial Fahim Military Academy

:کابل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ملٹری اکیڈمی مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اکیڈمی میں دھماکوں اورفائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ کابل کے رہائشی محمد احسان نے رائٹرز کو بتایا کہ دھماکوں کی آواز پیر کی صبح 5 بجے کے قریب سنائی دی۔

کابل پولیس کے ترجمان نے بھی واقعے کی تصدیق کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ یہ دہشت گرد حملہ ہے یا ملٹری اکیڈمی کا کوئی اندرونی معاملہ ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here