’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کے ٹائٹل سانگ نے دھوم مچادی

Jawani Phir Nahi Ani - 2 title song
Jawani Phir Nahi Ani - 2 title song

:کراچی

ہدایت کار ندیم بیگ کی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کے ٹائٹل سانگ ’’تلے والی جوتی‘‘نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

2015 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘کے سیکوئل’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کا ٹائٹل سانگ ’’تلے والی جوتی‘‘ گزشتہ روز جاری کردیا گیا، گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔ یوٹیوب پر اب تک گانے کو 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ گانے کے بول اور دھن اس انداز میں ترتیب دئیے گئے ہیں کہ شائقین اسے بار بار دیکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

گانے میں پاکستان کےمایاناز صوفی گلوکار عارف لوہار اور احمد علی بٹ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ عارف لوہار کی آواز اوراحمد علی بٹ کے ریپ میوزک، اس کے علاوہ پنجابی اورانگلش کے حسین امتزاج نے گانے کو مزید خوبصورت بنادیا ہے۔

پہلی فلم کی شاندار کامیابی کے  بعد شائقین کی امیدیں بڑھ گئی تھیں لہٰذا ندیم بیگ نےاسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے فلم کا سیکوئل بنایاہے، فلم کے ٹریلر اور گزشتہ روز ریلیز ہونے والے گانے کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ  پچھلی فلم کی طرح یہ فلم بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی اور رواں سال کی کامیاب ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کرلے گی۔

فلم میں اداکار ہمایوں سعید ، فہد مصطفیٰ، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، مارواحسین، ثروت گیلانی، کبریٰ خان، عظمیٰ خان، سمیت دیگر ستارے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، تاہم فہد مصطفیٰ کاکردار شائقین کے لیے سرپرائز ثابت ہوگا کیونکہ ٹریلر کے شروع میں  فہد مصطفیٰ کو ہمایوں سعید کا دوست دکھایا گیا ہے اور ٹریلر کے اختتام تک دونوں ایک دوسرے کے دشمن کے طور پرسامنے آتے ہیں۔

فلم کے ٹریلر اورگزشتہ روز ریلیز ہونے والے گانے کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ کامیڈی، سسپنس اور ایکشن سے بھرپور فلم’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘ عید الضحیٰ پر شائقین  کیلئے زبردست تحفہ ثابت ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here