جاپانی مافیا جس کا ہر رکن اپنی انگلی خود کاٹتا ہے

Japanese mafia whose member cuts his finger on his own
Japanese mafia whose member cuts his finger on his own

:ٹوکیو

اٹلی سے لے کر جاپان تک دنیا بھر میں خطرناک گروہ، گینگ اور مافیا پائے جاتے ہیں جن کی عجیب و غریب رسوم اور اصول جان کر حیرت ہوتی ہے۔ اسی طرح جاپان میں مجرموں کا ایک قدیم گروہ ’یاکوزا‘ پایا جاتا ہے۔ اس گروہ میں داخل ہونے والا ہر رکن اپنے الٹے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی کا کچھ حصہ کاٹ دیتا ہے۔

Japanese mafia

بعض حلقوں کے مطابق یہ عمل گناہوں کی پاداش میں کیا جاتا ہے جب کہ بعض افراد اسے گینگ سے وفاداری قرار دیتے ہیں کیونکہ انگلی کا کٹا ہوا حصہ گینگ کے سربراہ کو پیش کردیا جاتا ہے جسے اویابن کہا جاتا ہے۔

خیال رہے یاکوزا گروہ کو یوبٹسومی بھی کہا جاتا ہے، اس گروہ میں انگلی کاٹنے کی رسم کی درست تاریخ نہیں ملتی تاہم یہ گروہ انیسویں صدی میں بھی موجود تھا اور اس میں عادی قمار باز موجود تھے۔ ان میں سے جوئے میں ہارنے اور مقروض ہوجانے والے شخص کو اپنی انگلی کا ایک حصہ کاٹنا پڑتا تھا۔ خیال ہے کہ تب سے اب تک یہ رسم یاکوزا کا حصہ بن چکی ہے۔

Japanese mafia

Japanese mafia

اس کے علاوہ یاکوزا کی تاریخ پیچ در پیچ رازوں میں چھپی ہے۔ بعض اطلاع کے مطابق یہ عوامی فلاح اور بہبود کے کام بھی کرتے ہیں۔ جاپان بھر میں اس تنظیم کے 30 ہزار اراکین ہیں جو اپنے میگزین بھی نکالتے ہیں اور ویب سائٹس بھی چلاتے ہیں۔ ان کے اکثر اراکین پورے جسم پر نقش و نگار بناتے ہیں۔

Japanese mafia

اس تنظیم کے اراکین کا امتحان بھی لیا جاتا ہے جو اکثر 12 صفحات پر مشتمل ہوتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here