بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ؛ جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما جاں بحق

Jamaat-e-Islami district leader killed in unknown men firing in Bannu
Jamaat-e-Islami district leader killed in unknown men firing in Bannu

:بنوں

بنوں میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے غوریوالہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما ملک طفیل پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے ملک طفیل کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here