شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

It's a boy! Shoaib, Sania welcome #BabyMirzaMalik
It's a boy! Shoaib, Sania welcome #BabyMirzaMalik

:لاہور

قومی کرکٹ ٹیم کے نامور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

شعیب ملک نے ‘مرزا ملک’ کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے شیئر کی۔

انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں پُرجوش انداز میں بیٹے کی ولادت کی نوید سنائی اور بتایا کہ ان کی اہلیہ (ثانیہ مرزا) کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح مضبوط ہیں۔

شعیب ملک نے سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ بھی ادا کیا۔

آخر میں آل راؤنڈر نے ہیش ٹیگ میں ’بے بی مرزا ملک‘ بھی نمایاں کیا۔

بس اس خبر کے اعلان کرنے کی دیر تھی کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مداحوں، کرکٹ اسٹارز، شوبز ستاروں اور دیگر نامور شخصیات کی جانب سے بیٹے کی ولادت پر مبارک بادی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے دونوں کو بیٹے کی مبارک باد پیش کی اور دعا بھی دی۔

اداکارہ ماورہ حسین نے بھی شعیب ملک کو مبارک باد دی۔

فاسٹ بولر سہیل تنویر نے بھی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مبارک باد پیش کی۔

بالی وڈ ہدایت کار و کاریوگرافر فرح خان جو کہ ثانیہ مرزا کی سب سے قریبی دوست ہیں انہوں نے بھی خوش دلی سے مبارک باد پیش کی اور انسٹاگرام پر خاص پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اینیمیٹڈ تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ ’بیٹا ہوا ہے اور میں خالہ ہوں‘۔

واضح رہے کہ بچے کی ولادت سے قبل ہی شعیب ملک اور  ثانیہ مرزا نے بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ طے کرلیا تھا۔

تاہم ابھی اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ شعیب اور ثانیہ کے بچے کی پیدائش کہاں ہوئی ہے اور اس کی شہریت کیا ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here