غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے 4 فلسطینی شہید

Israeli forces kill 4 Palestinians in Gaza
Israeli forces kill 4 Palestinians in Gaza

:غزہ

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری اور فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی پر ایک ہفتے کے دوران یہ صہیونی فوج کی یہ دوسری کارروائی ہے جس میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔

خبر ایجنسی کےمطابق غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے متعدد ہوائی اور زمینی حملے کیے اور احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ حماس اوراسرائیل میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

واضح رہےکہ غزہ کی پٹی میں کچھ ماہ سے جاری فلسطینی احتجاج میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 140 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here