پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، 15 لڑکیوں سمیت 35 افراد گرفتار

Islamabad police raid on farmhouse, 35 people including 15 girls were arrested
Islamabad police raid on farmhouse, 35 people including 15 girls were arrested

:اسلام آباد

تھانہ بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 15 لڑکیوں سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں 15 لڑکیاں اور 20 لڑکے شامل ہیں۔ لڑکیوں کو فی الحال بہارہ کہو تھانے میں ہی رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکیوں کو چھڑوانے کیلئے تھانے میں فون کالز کا تانتا بندھ گیا ہے۔ 

چند روز قبل اسلام آباد سے کمسن بچیوں کو ورغلا کر اغواء اور ملک بھر میں سپلائی کئے جانے کا ہولناک انکشاف بھی سامنے آیا تھا۔ پولیس نے مذموم دھندہ کرنے والے ایک گروہ کے کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان نے شہر میں نویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کیا تھا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی ریمارکس دیئے تھے کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here