آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات

Iranian Foreign Minister Javad Zarif meets Army Chief General Qamar Bajwa
Iranian Foreign Minister Javad Zarif meets Army Chief General Qamar Bajwa

:راولپنڈی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال اور پاک ایران تعلقات کے امورزیر بحث آئے۔

آرمی چیف نے ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو میں کہا کہ خطے میں امن کا دارومدار مغربی ایشیائی ممالک کےتعاون میں ہے اور جرائم کی روک تھام کے لیے ہمیں ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here