وزارت داخلہ کی مشرف کو وطن واپسی کی صورت میں سیکیورٹی کی یقین دہانی

Interior ministry willing to provide security to Musharraf upon return
Interior ministry willing to provide security to Musharraf upon return

:اسلام آباد

وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپسی کی صورت میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے غداری کیس میں پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیے وفاقی حکومت کو اقدامات کی ہدایت کی ہے اور ان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

سابق صدر کی جانب سے وزارت دفاع سے سیکیورٹی مانگی گئی جس پر عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کو سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپس کی صورت میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ پرویز مشرف کی واپسی کی تاریخ سے آگاہ کیا جائے، انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب سابق صدر کے وکیل نے وزارت داخلہ کے خط پر اپنے جواب میں کہا ہے کہ یقین نہیں کہ حکومت ان کے مؤکل کو سیکیورٹی فراہم کرے گی لہٰذا حکومت عدالت کو آگاہ کرے کہ وہ پرویز مشرف کو کیا سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here