انٹر پاس کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کتنی تعلیم یافتہ؟

Inter pass Kohli wife Anushka Sharma education!
Inter pass Kohli wife Anushka Sharma education!

:ممبئی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے مداحوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان کے پسندیدہ کرکٹر نے آج تک کالج کی شکل نہیں دیکھی وہ صرف بارہویں پاس ہیں لیکن اسکول میں ان کا شمار بہترین طالبعلموں میں ہوتا تھا۔

برصغیر میں عموماً شادی کے لیے لڑکے اور لڑکی کی بہت ساری خوبیوں کے ساتھ ان کی تعلیم کوبھی مدنظر رکھاجاتا ہے اور پڑھی لڑکی یا لڑکے کے لیے تعلیم یافتہ شریک حیات کو ترجیح دی جاتی ہے۔ لیکن اکثر اوقات پسند اورمحبت کی شادی کرتے وقت لڑکا اور لڑکی تعلیم کو اہمیت نہیں دیتے۔ حال ہی میں زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے والے بھارتی کرکٹرویرات کوہلی اورنامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے ویرات کوہلی کا شمار بھارت کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے تاہم کھیل میں ہمیشہ اول نمبر پر رہنے والے کوہلی تعلیمی میدان میں پیچھے رہ گئے اور صرف بارہویں ہی پاس کرسکے۔ انہوں نے دہلی میں ویشال بھارتی پبلک اسکول سے بارہویں کا امتحان پاس کیا تھا جس کے بعد کوہلی نے مزید تعلیم کو خیرباد کہتے ہوئے کرکٹ میں کیرئیربنایا۔ ویرات کو کرکٹ سے اس قدر لگاؤ تھا کہ انہوں نے نویں جماعت میں سیوئیر کانوونٹ میں ایڈمشن لے لیا تاکہ کرکٹ پر توجہ دے سکیں۔ ویرات کے لیےکرکٹ اور تعلیم ایک ساتھ جاری رکھنا مشکل ہوگیا تھا اس لیے انہوں نے بارہویں میں ہی تعلیم کو خیرباد کہہ دیا۔ تاہم ویرات کا شماراسکول کے بہترین طالبعلموں میں ہوتاتھا۔

ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا تعلق فوجی گھرانے سے ہے، انوشکا کے والد اجے کمار شرما آرمی آفیسر ہیں۔ انوشکا نے ابتدائی تعلیم آرمی اسکول بنگلور سے حاصل کی اور ماؤنٹ کارمل کالج سے آرٹس میں ڈگری حاصل کی۔ بعدا زاں انہوں نےبنگلور یونیورسٹی سے پرائیویٹ  اکنامکس(معاشیات)میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس کے بعد انوشکا نے ایلیٹ ماڈل مینجمنٹ میں داخلہ لیا اور ماڈلنگ کی تربیت حاصل کی۔ انوشکا نے ایک بارانٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ اسکول اور کالج میں ٹاپررہ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ویروشکا کی آج 26 دسمبر کو ممبئی میں  دوسرے استقبالیہ کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں شوبز کے علاوہ کرکٹ اسٹارز بھی شرکت کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here