آج سے کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی، سمندری ہوائیں رک گئیں

Intensity of heat increases in Karachi
Intensity of heat increases in Karachi

:کراچی

شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں رک گئیں اور شمال مغربی علاقوں سے چلنے والی ہواؤں نے موسم کو گرم کردیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نےبتایا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث 4 روز تک شدید گرمی کی لہر کراچی کو لپیٹ میں لیے رکھے گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے اس دوران شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 ستمبر کے بعد سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی اور جون میں بھی شہرِ قائد کے باسی کئی مرتبہ ہیٹ ویو کا سامنا کرچکے ہیں۔

:احتیاطی تدابیر

شہری شدید گرمی میں ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر گھر سے نکلیں تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔

ماہرین اور ڈاکٹروں کے مطابق سر اور جسم کے دیگر حصوں پر گیلا کپڑا لپیٹنے سے بھی گرمی کا احساس کم ہوتا ہے۔

شدید گرمی کے موسم میں ہلکے رنگ اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے کی ہدایت کی جاتی ہے، جو گرمی کے احساس میں کمی کے لیے مددگار ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here