انڈونیشین خاندان کی مگرمچھ سے انوکھی محبت

Indonesian family have unique love for crocodile
Indonesian family have unique love for crocodile

:جکارتہ

مگر مچھ ایک ایسا جانور ہے جو انسانوں سے دوستی کسی قیمت پر نہیں کرتا اور نہ ہی اس کا شمار پالتو جانوروں میں کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ایک خونخوار جانور کہلاتا ہے۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بات کو انڈونیشا کے جزیرے جاوا کے رہائشی ایک خاندان نے غلط ثابت کردیا ہے۔

آڈیٹی سینٹرل کی ایک رپورٹ کے مطابق محمد ایوان اور ان کے اہل خانہ نے 1997 میں مگر مچھ سے دوستی بھی کی اور اسے اپنے ساتھ گھر میں بطور پالتو جانور بھی رکھا۔

اس دوستی کی ابتدا اُس وقت ہوئی، جب محمد ایوان نے ایک دن ایک ماہی گیر کو چھوٹے سے مگرمچھ کو جال میں پھنسا کر پکڑتے ہوئے دیکھا، انہوں نے اُسی وقت ماہی گیر کو 25 ہزار انڈونیشین روپے دے کر خرید لیا اور اپنے گھر لے آئے ۔

انہوں نے اس مگر مچھ کا نام ’کوجیک‘ رکھا اور اس کے لیے گھر میں ایک مخصوص تالاب بھی بنایا۔

کوجیک مگرمچھ ابتدا میں انسانوں کا عادی نہیں تھا اور ایک بار تو اس نے محمد ایوان کی انگلی بھی کاٹ لی، لیکن پھر آہستہ آہستہ مگرمچھ نہ صرف اُن سے بلکہ ان کے اہلخانہ سے بھی مانوس ہوگیا اور ان کی دوستی ہوگئی۔

ایوان نے بتایا کہ جب کوجیک گھر آیا تھا تو اس کا سائز 25 سینٹی میٹر تھا اور آج وہ 8 فٹ 8 انچ کا ہے، جسے وہ باآسانی خود نہلاتے ہیں اور اس کی خوراک سے لے کر صاف ستھرائی کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

کوجیک مگرمچھ کا وزن 200 کلوگرام ہےجسے کوئی عام آدمی نہیں اٹھا سکتا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here