انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

Indonesia scrambles to help quake-hit island as death toll tops 800
Indonesia scrambles to help quake-hit island as death toll tops 800 Indonesia scrambles to help quake-hit island as death toll tops 800

:جکارتہ

انڈونیشیا کے ساحلی شہر پالو میں زلزلے اور سونامی سے ہلاک افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 28 ستمبر کو انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے نے ساحلی شہر پالو اور اس کے نواحی علاقوں میں تباہی مچائی جس کے باعث سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے اور کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔

اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 832 ہوگئی اور اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انڈونیشیئن حکام کے مطابق تمام ہلاکتیں ساحلی شہر پالو میں ہوئیں جہاں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سمندری لہریں 10 فٹ تک بلند ہو کر ساحلی علاقوں میں داخل ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے 17 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی کمی ہے جب کہ مقامی مارکیٹوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔

انڈونیشین صدر جوکو ودودو آج متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے، اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here