پاکستانی وزیراعظم کی تعریف پر بھارتی پروفیسر کی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی

Indian professor forced to kneel and apologise for praising PM Imran
Indian professor forced to kneel and apologise for praising PM Imran

بھارت کی ریاست کرناٹک کے پروفیسر کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف مہنگی پڑگئی جس پر  انتہاپسند ہندوؤں کی طلبہ تنظیم کے غنڈوں نے استاد کو گھٹنوں پر بیٹھ کر معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔

پروفیسر سندیپ نے سوشل میڈیا پر حالیہ صورت حال پر مودی سرکار کو تنقید کو نشانہ بنایا تھا اور پائلٹ ابھی نندن کی رہائی پر عمران خان کی تعریف کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند طلبہ تنظیم استاد کے اس رویے پر سیخ پا ہوگئی اور سیکڑوں انتہا پسند ہندوؤں نے وجے پور کے انجینئرنگ کالج کے پروفیسر سندیپ وتھار کو گھیرے میں لے لیا۔

انتہا پسند طلبہ تنظیم کے غنڈوں نے پروفیسر کو زبردستی گھٹنوں پر بیٹھ کر معافی مانگنے کا کہا جس پر پروفیسر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کالج انتظامیہ سے پروفیسر کو معطل کرنے کابھی کہا گیا ہے تاہم کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام صورتحال کا جائزہ لے کر مناسب اقدام کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here