والدہ کو خوش نہ رکھنے پر بھارتی شخص نے اپنی دونوں بیویوں کو زندہ جلا ڈالا

Indian man burned alive his two wives
Indian man burned alive his two wives

:راجھستان

بھارتی ریاست جے پور میں ایک بھارتی شخص نے والدہ کو خوش نہ رکھنے پر اپنی دونوں بیویوں زندہ جلا ڈالا۔ پولیس نے بتایا کہ دیپا رام نامی شخص اپنی 25 سالہ بیوی داریا دیوی اور 27 سالہ بیوی مالی دیوی کو لے کر زیوارت دلوانے کے بہانے گھر سے نکلا۔ اور ایک جگہ جا کر دونوں بیویوں کو زندہ جلا ڈالا۔ ایڈشنل ایس پی نے بتایا کہ دیپا رام نے اپنے جُرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے اپنی بیویوں سے ناخوش تھا۔

چلتی گاڑی میں رام کا اپنی بیویوں سے جھگڑا ہوا جس کے بعد گاڑی کے توازن کھونے پر رام نے گاڑی ایک جگہ روکی۔ اسی دوران اس کی ایک بیوی نے باہر نکل کر مقامی افراد سے مدد مانگی لیکن ٹھیک اسی وقت دیپا رام نے اپنی بیوی کو دوبارہ گاڑی کے اندر دھکیلا اور گاڑی چلا دی۔ کچھ دور جانے پر دیپا رام نے گاڑی سے نکل کر گاڑی کو لاک کیا اور اسے اندی بیٹھی بیویوں سمیت پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم دیپا رام گجرات میں مزدوری کرتا ہے اور تین بچوں کا باپ ہے۔ دیپا رام نے پولیس کی حراست میں آتے ہی اپنے جُرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here