بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی،2 کشمیریوں کو شہید کردیا

Indian forces state terrorism, killed 2 Kashmiriis
Indian forces state terrorism, killed 2 Kashmiriis

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ نہیں رک سکا، قابض فوج نے مزید 2 نوجواںوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع بانڈی پورہ کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

علاوہ ازیں بھارتی فورسز نے محرم الحرام کے موقع پر جلوس کے شرکاء پر طاقت کا ناجائز استعمال بھی کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور مولانا عباس انصاری نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں مختلف مقامات پر محرم کے عزاداروں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماﺅں نے سری نگر سے جاری اپنے بیانات میں محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لیے سری نگر میں پابندیوں کے نفاذ پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو مسلمانوں کے دینی معاملات میں بے جا مداخلت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی جلوسوں میں شامل لوگوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال مسلمانوں کے تئیں بھارتی حکمرانوں کی فسطائیت اور تعصب پر مبنی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔

جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور تحریک وحدت اسلامی نے اپنے بیانات میں عزاداروں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا۔

خیال رہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے سری نگر میں محرم الحرام کے جلوسوں پر شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے درجنوں عزاداروں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں نظر بند کر دیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here