بھارتی شہری نے بجلی کا زیادہ بل آنے پر خود کشی کرلی

Indian citizen committed suicide due to high electricity bill
Indian citizen committed suicide due to high electricity bill

:مہاراشٹرا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شہری نے 8 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کا بل آنے پر خودکشی کرلی۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے اورنگ آباد میں جگن ناتھ نیہا جی شیلکے نامی شہری کو مارچ کے مہینے کا 8 لاکھ 64 ہزار بھارتی روپے کا بجلی کا بل کا بھیجا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جگن ناتھ سبزی فروش ہے جسے مہاراشٹرا میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے 61 ہزار ایک سو 78 یونٹس کا بل بھیجا تھا۔

شہری نے صحیح بل کے لیے بجلی کمپنی کے دفتر میں متعدد بار چکر لگائے لیکن کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی جس پر شہری نے دلبرداشتہ ہوکر پھندے سے جھول کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

شہری کے خاندان کے مطابق جگن ناتھ نے خودکشی سے قبل ایک خط بھی لکھا جس میں اس نے خود کشی کا ذمہ دار بجلی کے زائد بل کو ٹھہرایا۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ جگن ناتھ نیہاجی کا بل عددی غلطی کے باعث زیادہ آیا تھا جو کہ درست کر لیا گیا جب کہ شہری کا درست بل 2800 بھارتی روپے ہے۔

شہری کی خودکشی کے بعد بجلی کمپنی نے بھی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جب کہ پولیس نے بھی الیکٹرسٹی بورڈ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here