بھارتی وائس ایئرچیف اپنی ہی گولی سے زخمی

Indian Air Force vice chief accidentally shoots himself
Indian Air Force vice chief accidentally shoots himself

بھارتی ایئرفورس کے وائس چیف ایئر مارشل سریش ببن دیو اپنی ہی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وائس چیف ایئر مارشل سریش ببن دیو سے اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی تھی،جو ان کی ران پر لگی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گولی لگتے ہی بھارتی وائس چیف ایئر مارشل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن کر کے ران سے گولی نکال دی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بھارتی وائس ایئر چیف سریش ببن دیو بطور فائٹر پائلٹ 15جون 1979ء کو بھارتی ایئرفورس سے وابستہ ہوئے تھے، رواں سال جولائی میں وہ وائس ایئرچیف کے عہدے پر فائز ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here