ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کی بھارت کیخلاف سست بیٹنگ

India vs New Zealand live score updates - World Cup 2019
India vs New Zealand live score updates - World Cup 2019

:مانچسٹر

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ سیمی فائنل کا پہلا میچ اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ہے جہاں نیوزی لینڈ نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے میچ کا انتہائی سست انداز میں آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ بھی ایک رن پر گئی اور  مارٹن گپٹل صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

19 ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر نکولس 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ورلڈکپ میں سیمی فائنل کیلئے بھارت نے 7 ویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل وہ 6 مرتبہ سیمی فائنل کھیل چکا ہے جن میں سے اسے 3 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جب کہ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، کیویز اب تک ورلڈکپ کے 6 سیمی فائنلز میں ناکام اور ایک میں فاتح رہے ہیں۔

آج کھیلے جانے والے انتہائی اہم میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے پلیئنگ الیون میں ایک دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

بھارت کی ٹیم کا آج  کیدر جادھو سمیت 6 بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کے امکان ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں آج کے میچ میں بھی فرگوسن کی جگہ ٹم ساؤتھی کو شامل کیے جانے کی توقع ہے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا سیمی فائنل کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہر میچ کے لیے ٹیم پر بے حد پریشر ہوتا ہے، کوشش کریں گے آج کا میچ بھی بہترین کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم پُراعتماد ہے اور سب ہی بھرپور محنت کررہے ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹورنامنٹ میں ٹف ٹائم کا سامنا کیا ہے، اُن غلطیوں سے بہت سیکھا ہے، بھارت سے میچ دلچسپ ہوگا، بہترین پرفارمنس کی امید ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here