بھارت کا لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ

India test-fires a long-range ballistic missile Agni-5
India test-fires a long-range ballistic missile Agni-5

:نئی دہلی

بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خشکی سے خشکی پر ہدف کو نشانہ بنانے والے اس میزائل کی حد  5 ہزار کلومیٹر ہے، اگنی 5 میزائل کے اس سے قبل 5 تجربے ناکام ہوئے تاہم اس بار میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے اور اس نے مطلوبہ سفر کامیابی سے طے کیا۔ 

جدید جوہری صلاحیت کے حامل اگنی 5 کا تجربہ اوڑیسہ بندرگارہ کے قریب ڈاکٹر عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا، میزائل کی رفتار اور اس کی کارکردگی کو ریڈار کی مدد سے مانیٹر کیا گیا۔

اس قسم کے دیگر میزائلوں کی بہ نسبت اگنی 5 انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا حامل ہے جس میں نیوی گیشن اور گائیڈنس کے جدید آلات نصب ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here