بھارت کی جانب سے پاکستان جانیوالے سری لنکن کھلاڑیوں کو دھمکیوں کا انکشاف

India reveals threats to Sri Lankan players heading to Pakistan
India reveals threats to Sri Lankan players heading to Pakistan

:اسلام آباد

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہےکہ بھارتی حکام پاکستان آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے نکالنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ’کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو  انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے خود کو فارغ سمجھیں‘۔

وفاقی وزیر نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز کو اس پر شرم آنی چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here