بھارت ظالم، کشمیری مظلوم ہیں، ایرانی پارلیمنٹ کی قرارداد

india is aggressor and kashmiris are innocent resolution of iranian parliament
india is aggressor and kashmiris are innocent resolution of iranian parliament

ایران کی پارلیمنٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کردی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت ظالم اور کشمیری مظلوم ہیں۔

 بھارت کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو پامال کر رہا ہے، تمام مسلم ممالک کو اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانا چاہیے۔

قرارداد ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی کے رکن علی مطاہری نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران سمیت تمام مسلم ممالک کو مسئلہ کشمیر اور مظالم کے شکار کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کی مدد کرنا چاہیے۔

ایران کشمیر کی مسئلے اور وہاں کے حالات سے لاتعلق نہیں رہ سکتا، ایران کی طرف سے کشمیریوں کو بھرپور سپورٹ کیا جائے تاکہ انہیں انصاف حاصل ہو۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here