بھارت نے آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 31 رنز سے شکست دے دی

India beat Australia by 31 runs in the Adelaide Test
India beat Australia by 31 runs in the Adelaide Test

بھارت نے آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 31 رنز سے شکست دیتے ہوئے 4 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 323 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کینگروز ٹیم کھیل کے پانچویں اور آخری روز 291 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

شان مارش 60، مچل اسٹارک، پیٹ کمنس 28،28، اور مارکس ہیرس 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ نیتھن لیون 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جیسپرت بھمبرا نے 3،3 جب کہ ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ بھارت نے پہلی اننگز میں 250 اور دوسری میں 307 رنز بنائے جب کہ آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here