مسجد نبویﷺ اورمسجد الحرام میں معتمرین کی تعداد میں بے پناہ اضافہ

Increasing number of pilgrims in Al-Haram Mosque & Al-Masjid an-Nabawi
Increasing number of pilgrims in Al-Haram Mosque & Al-Masjid an-Nabawi

:ریاض

مکہّ مکرمہ میں رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ بھی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

مسجد نبویﷺ اورمسجد الحرام میں معتمرین کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔

نمازتراویح اورعمرے کے لیے آنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوگئی۔

ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 44 اور مدینہ منورہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جبکہ سعودی حکام نے معتمرین کو سائبان،چھتری اور ماسک استعمال کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام میں بھی اس رمضان المبارک کے دوران پہلی مرتبہ زائرین کو منظم کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔

سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق عمرہ فورسز کے ڈپٹی کمانڈر نے مقامی روزنامے المدینہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام زائرین اور عازمین عمرہ کے ہجوم کے انتظام کے لیے وضع کردہ اس منصوبے میں سیکیورٹی، تنظیمی اور انسانی پہلو شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جو زائرین اور عازمینِ عمرہ کسی قسم کی گڑ بڑ ظاہر کریں گے، انھیں مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ اقدام ان کے اور دوسروں کے تحفظ کے پیش نظر کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ زائرین یا عازمین عمرہ کو ان کے سامان سمیت الحرم پلازہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام میں لوگوں کی نقل وحرکت کی نگرانی کے لیے تقریباً 2500 کیمرے نصب ہیں اور اب ڈرونز اور سیکیورٹی طیارے بھی فضا میں گردش کرتے نظر آئیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here